• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں 2022ء کے دوران آن لائن خوردہ فروخت میں 4 فیصد اضافہتازترین

January 17, 2023

بیجنگ(شِنہوا)چین میں 2022ء کے دوران آن لائن خوردہ فروخت گزشتہ سال کی نسبت 4 فیصد توسیع کے ساتھ 138 کھرب یوآن(تقریباً 20 کھرب امریکی ڈالر)تک پہنچ گئی ہے۔

قومی شماریات بیورو(این بی ایس) کی جانب سے منگل کے روز جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اس ترقی کے دوران مادی اشیاء کی آن لائن خوردہ فروخت میں گزشتہ سال کی نسبت 6.2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

گزشتہ سال ملک میں اشیائے خورونوش کی کل خوردہ فروخت میں ایک سال قبل کے مقابلے 0.2 فیصد کمی ہوئی ہے لیکن دسمبر کے اعداد و شمار نے کھپت میں بحالی کا رجحان ظاہر کیا ہے۔

این بی ایس کے ڈائریکٹرکانگ یی نے بتایا کہ کھپت نے 2022ء کے دوران چین میں جی ڈی پی کی شرح نمو میں 32.8 فیصد حصہ ڈالا ہے۔ چین اب بھی دنیا کی دوسری سب سے بڑی کھپت مارکیٹ اور روئے زمین پر سرفہرست آن لائن خوردہ مارکیٹ ہے۔

کانگ یی نے صارفین کی وسیع کمیونٹی ، آف لائن اخراجات کی سرگرمیوں کی بحالی، کھپت کے نئے رحجانات اور مستحکم روزگار کے باعث مستحکم آمدن میں اضافہ کا حوالہ دیتے ہوئے 2023ء میں کھپت کی مارکیٹ پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔