• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 24th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین، لاٹری کی فروخت میں اگست کے دوران 5.7 فیصد اضافہتازترین

October 04, 2022

بیجنگ (شِنہوا) چین میں اگست کے دوران 34.48 ارب یوآن (تقریباً 4.86 ارب امریکی ڈالرز) مالیت کی لاٹری فروخت ہوئی جو گزشتہ برس کی نسبت 5.7 فیصد زائد ہے۔

وزارت خزانہ کے اعدادوشمار کے مطابق اگست میں سماجی نظام کی معاونت کے لئے فروخت ہونے والی لاٹری ٹکٹ کی مالیت 12.67 ارب یوآن رہی جو ایک برس قبل کے مقابلے میں 10.7 فیصد زائد ہے۔

کھیلوں کی صنعت کی معاونت کے لئے لاٹری ٹکٹوں کی فروخت گزشتہ برس کی نسبت 3.1 فیصد بڑھ کر 21.81 ارب یوآن ہوگئی۔

اعداد وشمار کے مطابق چین میں ابتدائی 8 ماہ کے دوران 247.91 ارب یوآن مالیت کے لاٹری ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں جو گزشتہ برس کے اسی عرصے کی نسبت 0.2 فیصد زائد ہے۔

چین کے لاٹری انتظامی قوانین کے تحت ٹکٹوں کی فروخت سے حاصل کردہ رقم کو انتظامی اخراجات، عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں اور انعامات کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔