• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین-لاؤس ریلوے میں مسافروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے لئے اضافی ای ایم یو ٹرین شاملتازترین

September 22, 2023

وینٹیان (شِنہوا) لاؤس ۔ چائنہ ریلوے کمپنی لمیٹڈ (ایل سی آر سی) نے ایک اور الیکٹرک ملٹی پل یونٹ (ای ایم یو) ٹرین خریدی ہے جس کا مقصد مسافروں کی بڑھتی ہوئی تعداد سے بہتر طر یقے سے نمٹنا ہے۔

ایل سی آر سی کے ڈپٹی ڈائریکٹر انونگدیتھ فیٹکائیسون نے کہا کہ ای ایم یو ٹرین کو مقامی اور بین الاقوامی سطح پر مسافروں کی نقل و حمل بہتر بنا نے کے لئے خریدا گیا ہےتاکہ مسافروں کی تعداد میں اضافے سے بہتر طور پر نمٹا جاسکے اور لاؤس کی جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی ایسوسی ایشن اور وزٹ لاؤس سال 2024 کی صدارت کی تیاری کی جا سکے۔

ایل سی آر سی وینٹیان میں قائم ایک مشترکہ منصوبہ ہے جو ریلوے کے لاؤ سیکشن کے آپریشن کے لئے ذمہ دار ہے۔

دسمبر  2021 میں افتتاح کے بعد سے چین لاؤس ریلوے نے 31 لاکھ 97 ہزار 600 مسافروں کے سفر کو نمٹایا ہے۔ ایک دن میں اوسطاً 4 ہزار 889 مسافر اور ایک دن میں 10 ہزار 197 مسافروں کی ریکارڈ بلند ترین سطح کے ساتھ 2023 میں اس نے صرف 8 ماہ کی مدت میں 17 لا کھ 59 ہزار 900 مسافروں کے سفر کو نمٹا یا ہے۔