کنمنگ(شِنہوا) چین-لاؤس، چین-ویتنام روٹس پر بین الاقوامی کولڈ چین ٹرین سروسز کا آغاز کردیا گیا ہے اور پیر کی صبح پھلوں اور سبزیوں سے لدی دوکولڈ چین مال بردار ٹرینیں چین کے جنوب مغربی صوبہ یوننان سے لاؤس اور ویتنام کے لیے روانہ ہوئیں۔
دونوں ٹرینیں جو یوننان کی یوشی سٹی کے یان ہی اسٹیشن سے روانہ ہوئیں تقریباً ایک دن کے سفر کے بعد لاؤس کے دارالحکومت وینتیانے اور ویتنامی شہر لاؤ کائی تک پہنچنے کی توقع ہے۔
فی الحال، چین-لاؤس بین الاقوامی کولڈ چین فریٹ ٹرین سروس کے لیے یوننان کے شہر کنمنگ سے وینتیانے کے لیے روزانہ ایک ٹرین چلے گی، جب کہ کنمنگ اور لاؤ کائی کے درمیان ہفتے میں ایک ٹرین چلا کرے گی۔ سروس آپریٹر، چائنہ ریلوے کنمنگ بیورو گروپ کمپنی، نے کہا کہ سروس کی نقل و حمل کی فریکوئنسی کو مستقبل میں صارفین کی ضروریات کے مطابق ایڈجسٹ کیا جائے گا۔