بیجنگ (شِنہوا) چین کے موسمیاتی ریکارڈ کے مطا بق ملک کو سال 1961 کے بعد سے گرم ترین موسم گرما کا سامنا ہے۔
قومی موسمیاتی مرکز کے مطابق ملک میں یکم جون سے31 اگست کے درمیان اوسط درجہ حرارت 22.3 سینٹی گریڈ تھا جو کہ گزشتہ کئی برسوں کے اسی عرصہ کے دوران معمول کے درجہ حرارت سے 1.1 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ اورسال 1961 کے بعد سے بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
مرکز موسمیات نے کہا ہے کہ چین کے وسطی صوبہ ہونان او چین کی جنوب مغربی چھونگ چنگ بلدیہ سمیت مجموعی طور پر17 صوبائی سطح کے علاقوں میں گرم ترین موسم گرماریکارڈ کیا گیا ہے۔
چین میں دن کےاوقات میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا ،اور سب سے زیادہ درجہ حرارت والے دنوں کی اوسط تعداد 14.3 تک پہنچ گئی ہے ، جو کہ 1961 کے بعد سے ریکارڈ بلند ترین سطح ہے اور معمول کے برسوں کی اسی مدت کے مقابلے میں 6.3 دن زیادہ ہیں ۔
چین میں 366 قومی سطح کے موسمیاتی مراکزنے گزشتہ ریکارڈ کردہ درجہ حرارت کے برابر یا اس سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا ہے۔ مجموعی طور پر 15 مراکزپر درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے یا اس سے اوپر کا اندراج کیا گیا۔
موسمیاتی مرکز کاکہنا ہے کہ بارش کی قومی اوسط سال 1961 کے بعد سے اسی مدت کے مقابلے میں دوسری بارسب سے کم رہی ہے ۔