بیجنگ (شِنہوا) کم عمر افراد کے تحفظ سے متعلق ملک کی سرگرمیوں کی قیادت کرنے والے ریاستی کونسل کے دفتر کی جانب سے جاری کر دہ ہدا یات کے مطا بق مقامی ایجنسیوں کو آئندہ موسم سرما اور بہار تہوار کی تعطیلات کے دوران مشکلات کا شکار مقامی بچوں سے ملاقاتیں کر نے کا کہا گیا ہے ۔
جاری کردہ ایک مراسلے کے مطابق ان ملاقاتوں کےذریعے مقامی حکام ان بچوں کے حالات بشمول ان کی سرپرستی یا دیکھ بھال کی خدمات، سردیوں اور بہار کے تہوار کی تعطیلات کے دوران ان کی صحت اور ان کی رہائش کے ساتھ ساتھ ان کو درپیش مشکلات کے بارے میں معلوم کرسکیں گے ۔
مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ ان بچوں کو درپیش حقیقی مشکلات کے حل میں مقامی حکام اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ مشکل حالات میں بچے جلد از جلد دیکھ بھال کی سہولیات حاصل کر سکیں ۔
اس دفتر کے مطابق مشکلات کا شکار، یتیم اور بے سہارا بچوں کوقیمتوں پر سبسڈی کے مربوط نظام کے تحت دستیاب امداد کا حق دار ہونا چاہیے۔
دفتر کے مطابق مقامی شہری امور کے محکموں کو قانون کے مطابق ان نوعمر افراد کو عارضی سرپرستی فراہم کرنی چاہیے جن کے والدین یا دیگر سرپرست ہنگامی حالات کی وجہ سے سرپرستی یا نگراں کے طور پر اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے سے قاصر ہوں ۔