• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی"تائیوان کی آزادی" کے علیحدگی پسندوں کی حمایت پرامریکہ پرسخت تنقیدتازترین

March 30, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین نے امریکہ کی جانب سے "تائیوان کی آزادی" کے علیحدگی پسندوں کے ساتھ خفیہ طور پر کام اور حمایت کرنے اور اپنے ملک میں تائیوان کے رہنما کے نام نہاد  سٹاپ اوور پر امریکہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے  تائیوان کے ساتھ  ہرقسم کے باضابطہ رابطوں کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤننگ نے روزانہ کی پریس بریفنگ میں کہا کہ تائیوانی رہنما تسائی انگ وین کا امریکہ میں نام نہاد اسٹاپ اوور ایک "ٹرانزٹ" کی بجائے کامیابی حاصل کرنے اور "تائیوان کی آزادی" کا پرچار کرنے کی  ایک کوشش ہے۔

ماؤ نے  ان خیالات کا اظہار ایک سینئر امریکی اہلکار کے اس بیان کے جواب میں کیا کہ چین کے پاس حد سے زیادہ رد عمل ظاہر کرنے کے لیے تسائی کے رواں ہفتہ ہونے والے دورہ امریکہ کو استعمال کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہونی چاہئے۔

ترجمان نے کہا کہ مسئلہ چین کی جانب سے زیادہ ردعمل کا نہیں ، بلکہ امریکہ 'تائیوان کی آزادی' کے علیحدگی پسندوں کے ساتھ مل کر ان کی حمایت کر رہا ہے۔