شین یانگ (شِنہوا) چین کے شمال مشرقی صوبہ لیاؤننگ کی پان شان کاؤنٹی میں ایک کیمیکل پلانٹ میں دھماکہ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک، 12 لاپتہ اور 34 زخمی ہو گئے ہیں ۔
کاؤنٹی کے محکمہ تشہیر نے پیر کے روز بتایا کہ یہ دھماکہ اتوار کی سہ پہر ہوا ۔
محکمہ کے مطابق زخمیوں کو طبی علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جن میں 4 کی حالت تشویشناک ہے۔