• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی زلزلہ سے متاثرہ شام کو ہنگامی انسانی امداد کی فراہمیتازترین

February 08, 2023

بیجنگ(شِنہوا)چین زلزلہ سے متاثرہ ملک شام کو 3کروڑ یوآن(44لاکھ 20 ہزارامریکی ڈالر)کی ہنگامی انسانی امداد فراہم کرے گا۔چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ما ننگ نے بدھ  کو روزمرہ کی پریس بریفنگ میں کہا کہ امداد میں 20 لاکھ امریکی ڈالر کی مالی امداد اور زلزلہ سے متاثرہ ملک میں فوری طور پر درکارامدادی سامان شامل ہے۔دریں اثنا چین غذائی امداد کے جاری پروگرام کے نفاذ کو تیز کر رہا ہے۔ما نے مزید کہا کہ متعلقہ چینی حکام شامی فریق کے ساتھ مل کر اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ مذکورہ امداد سے جلد از جلد استفادہ کیا جائے تاکہ شام کو زلزلہ سے متعلق امداد اور بچا کے کاموں میں مدد مل سکے۔