• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 25th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی ترقی بارے گزشتہ دہائی کے دوران کامیابیاں حیرت انگیز ہیں، کیریباتی صدرتازترین

October 17, 2022

سڈنی (شِنہوا) کریباتی کے صدر اور وزیر خارجہ تانیتی ماماؤنے کہا ہے کہ گزشتہ 10 برسوں کے دوران چین کی ترقی کی کامیابیوں کو بیان کرتے وقت حیرت انگیز کا لفظ استعمال کرنا ہی صحیح ہے۔

شِنہوا کے ساتھ ایک حالیہ تحریری انٹرویو میں ماماؤ نے کہا ہے کہ آگے آنے والا باب چینی عوام اور ملک کی عظیم کہانی میں رنگ بھرتے ہوئے جوش و خروش میں اضافہ کرے گا۔

ماماؤ نے چین کے اپنے پہلے سفر کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ چینی عوام کے اعلیٰ معیار زندگی کو دیکھتےہوئے  وہ بہت حیران کن رہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک بڑی کامیابی ہے جو ملک کے عوام پر مبنی ترقیاتی وژن کی گواہی دیتی ہے۔

ماماؤ سال 2016میں کریباتی کے صدر منتخب رہے اور پھر دوبارہ منتخب ہوئے۔ انہوں نے ستمبر 2019 میں دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد 2020 میں چین کا سرکاری دورہ کیا تھا۔

ماماؤ نے کہا کہ وہ اس خیال سے پوری طرح متفق ہیں کہ عوام کی حمایت حکمرانی میں بہت اہمیت کی حامل ہے۔

ماماؤ نے واضح کیا کہ میری حکومت نے انسداد بدعنوانی کو بھی اپنے ایجنڈے میں سرفہرست رکھا ہے۔ اس نے کریباتی میں بدعنوانی کو مئوثر طریقے سے ختم کرنے کے لیے قانون سازی کے ڈھانچے کو قائم کرنا شروع کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس پر مزید کام کی ضرورت ہے، انہوں نے مزید کہا کہ کریباتی چین جیسے اپنے شراکت داروں سے ان اقدامات کے بارے میں سیکھتا رہے گا جو کریباتی میں کی جانی والی کوششوں میں مدد گار ثابت  ہوں گے۔