بیجنگ(شِنہوا)چین نے ترکی اور شام میں زلزلہ زدگان کی ضروریات کے مطابق ہنگامی انسانی امداد کی فراہمی کی خواہش کااظہار کیا ہے۔
چائنہ انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کےترجمان شوویی نے کہا کہ چین ،ترکی اور شام میں زلزلے سے ہونے والے جانی اور مالی نقصانات پر اپنی ہمدردی اور تشویش کا اظہار کرتا ہے۔ چین دونوں ممالک کے متعلقہ سرکاری محکموں کے ساتھ رابطے میں ہے۔