• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 25th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی تیار کردہ ریل گاڑی ملائیشیا میں چلائی جائے گیتازترین

June 09, 2024

چھانگ شا(شِنہوا) چین کے صوبے ہونان میں سی آر آر سی ژؤژاؤ لوکو موٹیو کمپنی میں ملائیشیا کیلئے تیار کی جانے والی میٹر گیج  ریل گاڑی کی پیداواری پلانٹ سے باہر آگئی۔

یہ میٹر گیج  ریل گاڑی کی تیسری جنریشن ہے جسے  ملائیشیا کی الیکٹرک ٹرین سروس (ای ٹی ایس) کے لیے چائنہ ریلوے رولنگ اسٹاک کارپوریشن (سی آر آر سی ) نے تیا ر کیا ہے۔ یہ ریل ملائیشیا کے مغربی ساحل پر چلائی جائے گی جس کا کل فاصلہ 950 کلومیٹر ہے۔

ای ایس ٹی 3 مقامی ریل ٹرانزٹ نیٹ ورک میں مسافروں کی صلاحیت اور آپریشنل کارکردگی کو بہت زیادہ بڑھائے گے اور ملائیشیاکے ریل ٹرانزٹ کی جدیدیت کو فروغ دے گی۔

سی آر آر سی ژؤژاؤ لوکو موٹیو کمپنی کے الیکٹریکل ڈیزائنر رین زیوین کے مطابق اس ریل میں چھ  بوگیاں لگائی گئی ہیں جن  میں 312 سیٹیں ہیں اور یہ 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہے جبکہ اس کا مڑنے کا کم سے کم ریڈیس 100 میٹرز ہے۔

انہوں نے کہا اپنے پرانے ماڈل کی نسبت اس ریل گاڑی کی طاقت زیادہ مضبوط  اور بیٹری کی صلاحیت بڑی ہے۔

ریل ایک ذہین ڈرائیور مدد گاری نظام سے لیس ہے، جو ریلوے لائن کے ماحول کے ذہین تجزیے کی بنیاد پر زیادہ کم لاگت ڈرائیونگ کی حکمت عملی فراہم کر سکتی ہے۔ اس ٹرین کی تصادم اور فائر سیفٹی کی کارکردگی جدید ترین بین الاقوامی سطح پر پہنچ گئی ہے۔