• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 24th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی سروس آؤٹ سورسنگ انڈسٹری میں مستحکم ترقیتازترین

September 27, 2022

بیجنگ(شِنہوا)  چین کی سروس آؤٹ سورسنگ انڈسٹری نے رواں سال کے پہلے آٹھ ماہ میں مسلسل ترقی کی ہے۔

 وزارت تجارت کی جانب سے پیر کو جاری اعداد وشمارکے مطابق چینی کمپنیوں نے جنوری سے اگست تک تقریباً 12کھرب 28ارب  یوآن(تقریباً189 ارب 10کروڑ امریکی ڈالر) مالیت کے سروس آؤٹ سورسنگ کے معاہدوں پر دستخط کیے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 12.5 فیصد زیادہ ہے۔

اس مدت کے دوران معاہدوں کی لاگت گزشتہ سال کے مقابلے میں 12.8 فیصد اضافے کے ساتھ 831ارب 40کروڑ یوآن تک پہنچ گئی۔

آؤٹ سورسنگ سے مراد خدمات انجام دینے یا سامان تیار کرنے کے لیے کسی بیرونی پارٹی کو کرایہ پر لینا ہے جس میں ملکی ملازمین کے ذریعے کام لیا جاتا ہو۔

مجموعی طور پر، آف شور سروس آؤٹ سورسنگ معاہدوں کی مالیت گزشتہ سال کے مقابلے میں 12.5 فیصد بڑھ کر698ارب 90کروڑیوآن ہو گئی ہے۔