• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی سرحد پار ای کامرس تجارتی قدر 20 کھرب یوآن سے تجاوز کر گئی، رپورٹتازترین

June 18, 2023

شی جیا  ژوانگ(شِنہوا) چین کی سرحد پار ای کامرس درآمدات و برآمدات کی مالیت 2022 میں پہلی بار 20 کھرب یوآن (تقریبا280.55 ارب امریکی ڈالرز) سے تجاوز کرکے 21 کھرب یوآن تک پہنچ گئی جو 2021 کے مقابلے میں 7.1 فیصد اضافے کو ظاہر کرتی ہے۔ یہ رپورٹ چین کی جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمزنے چین کے شمالی صوبہ ہیبے کے شہر شی جیا  ژوانگ میں 2023 چائنہ(لانگ فانگ) بین الاقوامی اقتصادی و تجارتی میلے کے دوران ایک فورم میں جاری کی۔ 2022 میں چین کی سرحد پار ای کامرس میں برآمدی مقامات میں  امریکہ کا مارکیٹ میں حصہ 34.3 فیصد اور برطانیہ کا 6.5 فیصد تھا۔ اہم برآمدی اشیا میں کپڑے، جوتے، بیگ اور برقی مصنوعات شامل تھیں۔ 2022 میں چین کی مجموعی  سرحد پار ای کامرس درآمدات میں جاپانی مصنوعات کا حصہ 21.7 فیصد تھا جبکہ امریکی مصنوعات کا حصہ 17.9 فیصد تھا۔ رپورٹ کے مطابق برآمدات میں اشیائے صرف 92.8 فیصد اور درآمدات میں 98.3 فیصد رہیں۔ جی اے سی کے ایک عہدیدار لیو ڈالیانگ نے کہا کہ اس سال کے آغاز سے چین کی سرحد پار ای کامرس نے اپنی ترقی کی رفتار کو برقرار رکھا ہے۔ لیو نے کہاکہ جی اے سی کے ایک سرویکے مطابق 70 فیصد سے زیادہ کاروباری اداروں کو 2023 میں مستحکم یا بڑھتی ہوئی سرحد پار ای کامرس کی توقع ہے۔