• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 18th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی سوڈان کے متحارب فریقوں سے رمضان میں جنگ بندی کی اپیلتازترین

March 21, 2024

اقوام متحدہ(شِنہوا) چین نے سوڈان کے متحارب دونوں فریقوں سے رمضان المبارک کے دوران بلا تاخیر جنگ بندی کی اپیل کی ہے۔

اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندے دائی بنگ نے سوڈان میں خوراک کے مسئلہ پرسلامتی کونسل کی بریفنگ میں کہا کہ ہم تنازع کے دونوں فریقوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ  سلامتی کونسل کی قرارداد 2724 پر عملدرآمد کرتے ہوئے بغیر کسی تاخیر کے رمضان میں جنگ بندی کو یقینی بنائیں تاکہ شہریوں کی ہلاکتوں کو کم سے کم اور تنازع کو پڑوسی ممالک تک مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔ چینی سفیرنے کہا کہ اقوام متحدہ افریقی یونین،بین الحکومتی اتھارٹی برائے ترقی اور دیگر علاقائی تنظیموں کے ساتھ تعاون میں اضافہ کرے تاکہ امن کے لیے جلد اور پائیدار حل  کے لیےان کی کوششوں کو ہم آہنگ کیا جا سکے۔