• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی صنعتی پیداوار میں نومبرکے دوران 2.2 فیصد اضافہتازترین

December 29, 2022

بیجنگ (شِنہوا) چین کے قومی ادارہ شماریات کے مطابق ایک اہم اقتصادی اشاریہ  یعنی ویلیو ایڈڈ صنعتی پیداوار نومبر کے دوران  گزشتہ سال کی نسبت 2.2 فیصد بڑھ گیا ہے۔

قومی ادارہ شماریات (این بی ایس ) کے ایک اہلکار تانگ وی وی نے جمعرات کو کہا کہ نومبر  کے دوران  عالمی وبائی مرض  کے قلیل مدتی اثرات کے باوجود صنعتی پیداوار مستحکم رہی۔

پہلے 11 ماہ کے دوران  کان کنی کی پیداوار میں گزشتہ برس  کے مقابلے میں 7.6 فیصد اضافہ ہوا۔ 

مینوفیکچرنگ  کے شعبے کی پیداوار میں 3.3 فیصد اضافہ ہوا اور بجلی، گرمائش ، گیس اور پانی کی پیداوار اور فراہمی میں 4.8 فیصد اضافہ ہوا۔

قومی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق مصنوعات کے لحاظ سےنئی توانائی گاڑیوں کی پیداوار میں نومبر  کے دوران گزشتہ سال کی نسبت  60.5 فیصد اضافہ ہوا جبکہ شمسی بیٹریوں کی پیداوار میں  گزشتہ سال کے مقابلے میں  68.6 فیصد اضافہ ہوا۔

تانگ نے کہا کہ چین کی صنعتی تبدیلی اور اپ گریڈنگ کے رجحانات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صنعتی پیداوار کی  بحالی کے عمل میں  تیزی آنے کی توقع ہے کیونکہ نوول کرونا وائرس کی روک تھام اور کنٹرول کے اقدامات اور ترقی کے معاون  اقدامات  کے اثرات سامنے آرہے ہیں۔

صنعتی پیداوار کم از کم 2 کروڑیوآن ( تقریباً 28 لاکھ 80 ہزارامریکی ڈالر) کے سالانہ اہم کاروباری  پیداوار والے بڑے اداروں کی سرگرمی کی پیمائش کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔