بیجنگ (شِنہوا) چین کی سٹیمپ ٹیکس آمدنی رواں سال کے پہلے 8 مہینوں کے دوران گزشتہ سال کےمقابلے میں 4.1 فیصد بڑھ کر 318.8 ارب یوآن (تقریباً 46 ارب امریکی ڈالرز) ہو گئی ہے ۔
وزارت خزانہ کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس عرصہ کے دوران اسٹاک ٹریڈنگ سٹیمپ ٹیکس آمدنی ایک سال قبل کی نسبت 3.9 فیصد بڑھ کر 206.9 ارب یوآن ہو گئی ۔
اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران چین کی مالیاتی آمدنی میں گزشتہ سال کی نسبت 3.7 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔
ان اعداد و شمار کے مطا بق اس عرصہ کے دوران ملک کی مالیاتی آمدنی تقریباً 138 کھرب یوآن رہی۔