• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 24th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی سیمی کنڈکٹر چپس پر نئے امریکی برآمدی کنٹرول کی مخالفتتازترین

October 11, 2022

بیجنگ(شِنہوا) چین کی وزارت تجارت نے سیمی کنڈکٹر چپس پر چین کیلئے نئے امریکی برآمدی کنٹرول کی سختی سے مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے دونوں ممالک میں کمپنیوں کے درمیان معمول کی تجارت کو شدید نقصان پہنچے گا اور عالمی صنعتی اور سپلائی چین کے استحکام کو خطرہ لاحق ہو جائیگا ۔

ترجمان نے کہا کہ چین کے نوٹس میں آیا ہے کہ 9 چینی اداروں کو غیر تصدیق شدہ اداروں کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں ممالک تعاون اور باہمی فائدے کے اصول پر عمل کر کے ایسے حل تلاش کر سکتے ہیں جس سے دونوں اطراف کے کاروباری اداروں کو فائدہ پہنچے۔

ترجمان نے یہ بھی کہا کہ اس کے ساتھ ہی امریکہ نے 31 چینی اداروں کو غیر تصدیق شدہ اداروں کی فہرست میں شامل کر کے سیمی کنڈکٹر اور دیگر شعبوں میں برآمدی کنٹرول کو مزید سخت کر دیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ یہ ٹیکنالوجی کی غنڈہ گردی کا ایک عام عمل ہے جو نہ صرف دونوں ممالک کے درمیان تعاون کی روح کی خلاف ورزی کرتا ہے بلکہ دونوں فریقوں کے درمیان حقائق پر مبنی تعاون کو بھی نظر انداز کرتا ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ امریکی اقدام سے نہ صرف چینی کاروباری اداروں کے جائز حقوق اور مفادات بلکہ امریکی برآمد کنندگان کے تجارتی مفادات کو بھی نقصان پہنچے گا۔