شینزین (شِنہوا) چین کی شینزین بندرگاہ نے سال 2022 کے دوران 20 فٹ مساوی یونٹس (ٹی ای یوز) کے 3 کروڑ کنٹینرز نمٹائے جو کہ گزشتہ سال کی نسبت 4.39 فیصد زائد اورایک بلند ریکارڈ ہے۔
اس بندرگاہ نے گزشتہ سال اپنی منتقلی اور ریل ۔سمندر انٹر موڈل نقل و حمل کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور گوانگ ڈونگ ۔ ہانگ کانگ۔مکاؤ گریٹر بے ایریا (جی بی اے) میں مشترکہ بندگاہ کے نظام اورزمینی بندرگاہ کے نظام کی وسعت کو بڑھانے کے لیے متعدد اقدامات کیے تھے۔
بیورو نے کہا ہے کہ شینزین بندرگاہ نے صرف سال 2022 کے دوران اس کی مجموعی 30 ریل ۔سمندر انٹرماڈل مال بردار ریل کی گزرگاہوں کے ساتھ تقریباً 2 لاکھ 30 ہزار کے 20 فٹ مساوی یونٹس کے کنٹینروں کو ریل ۔سمندر انٹرموڈل نقل وحمل کے ذریعے منتقل کیا جو کہ گزشتہ سال کی نسبت 3 فیصد زیادہ ہے۔
اس بندرگاہ نے 19 فروری 2022 کو شینزین اور ہانگ کانگ کے درمیان سرحد پار آبی نقل و حمل ایکسپریس لائن بھی شروع کی جس نے اب تک 14 لاکھ 40 ہزار کے قریب 20 فٹ مساوی یونٹس کے کنٹینرز اور 68 لاکھ 90 ہزارٹن سے زیادہ سامان کو نمٹایا ہے۔
اس کے علاوہ اس نے گزشتہ سال چار بین الاقوامی ریگولر شپنگ لائنز کا اضافہ کیا جس کے بعد اس طرح کی لائنز کی تعداد 295 تک پہنچ گئی۔