لانژو (شِنہوا) چین کے روایتی خمیر شدہ کھانے جیانگ شوئی کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ یہ خون میں یورک ایسڈ کی بڑھتی ہوئی سطح سے پیدا ہونے والے بیماری کے علاج میں معاؤن پائی گئی ہے، جو کہ جوڑوں کے درد کے مرض کی ایک اہم بائیو کیمیکل بنیاد ہے۔
لانژو یونیورسٹی کے زیرانتظام اسکول آف لائف سائنسز کی ایک تحقیقاتی ٹیم کےسربراہ اور یونیورسٹی کے پروفیسر لی شیانگ کائی نے کہا ہے کہ جیانگ شوئی سے علیحدہ کی گئی خمیر شدہ جی آر - 3قسم یورک ایسڈ کو کم کر سکتی ہے.
جیانگ شوئی کو ایک مشہور روایتی چینی خوراک کے طور پر عموماًخمیر شدہ سبزیوں سے بنایا جاتاہے۔
تحقیقاتی ٹیم کی گزشتہ تحقیق سے ظاہرہوتا ہے کہ جیانگ شوئی پروبائیوٹکس چوہوں کے خون میں یورک ایسڈ کی بڑھتی ہوئی سطح اور جوڑوں کے مرض کو ختم کر سکتی ہے۔
اس کے بعدمحققین نے جیانگ شوئی سے الگ کیے گئے خمیر شدہ جی آر - 3قسم کے ساتھ دہی بنایااور خون میں یورک ایسڈ کی بڑھتی ہوئی مقدار والے 120 رضاکاروں پر دو ماہ تک اس کا تجربہ کیا گیا ۔
نتائج سے معلوم ہوا ہے کہ جیانگ شوئی دہی میں یورک ایسڈ کی بلند سطح کو کم کرنے کی صلاحیت دیکھی گئی ہے۔
لی کے مطابق جیانگ شوئی سے نکالی گئی خمیر شدہ جی آر- 3قسم یورک ایسڈ کی بڑھتی ہوئی مقدار کے علاج سے منسلک جزو ہے اور بھاری دھاتوں کے جمع ہونے کے عمل کو کم کرنے میں بھی مددگار ہے۔
اس تحقیق کے نتائج آ ئی سائنس اور دیگر کئی جرائد میں شائع ہوئے ہیں۔