• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا نوول کرونا ائرس کی روک تھام و کنٹرول کیلئے اقدامات کو بہتر بنانے پر زورتازترین

December 08, 2022

بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت ٹرانسپورٹ نے شعبہ نقل وحمل میں نوول کرونا وائرس کی روک تھام و کنٹرول کے اقدامات کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ایک نوٹس جاری کیا ہے۔

جمعرات کو جاری کی جانیوالی دستاویز کے مطابق بین علاقائی مسافروں کو اپنی آمد پر منفی ٹیسٹ نتیجہ فراہم کرنے یا اپنا ہیلتھ کوڈ یا آمد پر ٹیسٹ کرانے کی ضرورت نہیں ہو گی۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ تمام سطحوں پر ٹرانسپورٹیشن حکام کم خطرہ والے علاقوں میں مسافروں کی خدمات کو من مانی طور پر معطل یا محدود نہ کریں۔

نوٹس کے مطابق حکام سے یہ بھی ضروری ہے کہ وہ وبائی امراض کی روک تھام و کنٹرول کی بنیاد پر ایکسپریس وے سروس ایریاز، پورٹ ٹرمینلز، ریلوے سٹیشنز، ہوائی اڈوں اور پوسٹل سروس ڈسٹری بیوشن سینٹرز کو بغیر اجازت بند نہ کریں۔