چین کی پروڈکشن سیفٹی اور آفات سے نمٹنے کی صلاحیت مستحکم ہوگئیتازترین
August 30, 2022
بیجنگ(شِنہوا) چین میں کام کی جگہ پر ہونے والے حادثات میں کافی حد تک کمی اورہنگامی ردعمل مضبوط بنانے کی کوششوں کی وجہ سے گزشتہ دہائی کے دوران آفات سے نمٹنے کی صلاحیت بہتر ہوئی ہے۔
وزارت برائے ایمرجنسی مینجمنٹ کے نائب وزیر ژوشیو وین نے منگل کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ اس عرصے کے دوران ملک میں کام کی جگہ پر ہونے والے حادثات کی تعداد میں مسلسل کمی واقع ہوئی ہے۔
ژو نے بتایاکہ 2021 میں، کام کی جگہ پر ہونے والے حادثات کی تعداد 2012 کے مقابلے میں 56.8 فیصد کم ہوئی اور گزشتہ دہائی میں ایسے واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں 45.9 فیصد کمی واقع ہوئی۔
2013 سے 2021 کی مدت کے دوران قدرتی آفات میں ہر سال ہلاک یا لاپتہ ہونے والے اورمکانات کو ہونے والے نقصان میں2000 سے 2012 کی مدت کے مقابلے میں بالترتیب87.2 فیصد اور 87.4 فیصد کمی واقع ہوئی۔
ژو نے مزید بتایا کہ چین کی جی ڈی پی میں قدرتی آفات سے ہونے والے براہ راست معاشی نقصانات کا تناسب بھی 2000تا 2012 کے عرصے کے مقابلے میں 2013تا 2021 کے درمیان ہر سال اوسطاً 61.7 فیصد کم ہوا ہے۔