سینٹ پیٹرس برگ (شِنہوا) چین کی پرامن ترقی پر مبنی بین الاقوامی پالیسی کے عالمی تعلقات پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔
شِنہوا کے ساتھ ایک انٹرویو میں روسی اکیڈمی آف سائنسز کے انسٹی ٹیوٹ آف اورینٹل مینواسکرپٹس کی ڈائریکٹر ایرینا پوپووا نے کہا کہ چین اپنےملک پر نیک نیتی سے حکمرانی اور دوسرے ممالک کے ساتھ پرامن طریقے سے رابطے میں رہنے بارے پرعزم ہے۔
چینی امور کی ماہر نے کہا کہ اس کے برعکس مغربی ممالک تسلط پسند جارحیت پر یقین رکھتے ہیں۔
پوپووا نے کہا کہ اگر تاریخ پر نگاہ دوڑائیں تو پتہ چلتا ہے کہ مغربی بین الاقوامی تعلقات کے نظریہ میں ایشیائی ممالک پر بہت کم توجہ دی گئی ہے ۔ آج بھی مغربی تہذیب کی بالادستی کا عقیدہ مغربی ممالک کی خارجہ پالیسی پر اثر انداز ہورہا ہے جس سے اکثر عالمی سطح پر مغربی اقدار کو زبردستی مسلط کردیا جاتا ہے۔
پوپووا نے کہا کہ چین عالمی سطح کے مرکز کی جانب پیش قدمی کرتے ہوئے عالمی امور اور معاشیات جیسے بہت سے امور پر عالمی اثرورسوخ میں قائدانہ کردار ادا کررہا ہے۔ چین عالمی تعلقات میں کثیر قطبیت کو مضبوط بنانے کے لئے کام کررہا ہے جو بہت سے دوسرے ممالک کے مفادات کو پورا کرتے ہیں۔
ماہر کے مطابق زیادہ ترمغربی ممالک اور تہذیبوں نے پوری تاریخ میں جنگیں لڑی ہیں اور انہوں نے دوسرے ممالک کے مفادات کی قیمت پر اپنی فوجی قوت میں اضافہ کیا۔
پوپووا کی رائے میں چین کے مجوزہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو جیسے اقدامات سے چین اور اس میں شریک ممالک کو باہمی فائدے ہوئے ہیں کیونکہ اس انیشی ایٹو کی توجہ مشترکہ ترقی، ہم آہنگی اور تعاون پر مرکوز ہے۔
پوپووا نے کہا کہ چین کی ایک قدیم تاریخ اور ثقافت ہے جو حکومت اور انتظامی شعبے سمیت دیگر امور میں دانشمندی کا ایک حقیقی خزانہ ہے۔ یہ دانشمندی چینی حکام کو ایک متوازن پالیسی پر عمل پیرا ہونے کی اجازت دیتی ہے جو عالمی ترقی کے مفادات کو پورا کرتی ہے۔