• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 26th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی نریندرمودی کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکبادتازترین

June 05, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

وزارت خارجہ کی ترجمان ماو ننگ نے بدھ کو ایک بیان میں کہا کہ مضبوط اور مستحکم چین بھارت تعلقات دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات میں ہیں اور یہ خطے اور پوری دنیا کے امن اور ترقی کے لیے سازگار ہے۔ چینی ترجمان کا  کہنا تھا کہ  ان کا ملک بھارت کے ساتھ مل کر دونوں ممالک اور ان کے عوام کے بنیادی مفادات کے ساتھ آگے بڑھنے، مجموعی صورتحال اور مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کی مضبوط اور مستحکم  ترقی  کے لیے تیار ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت میں حکمران نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) نے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا میں اکثریت حاصل کرلی ہے۔