• Columbus, Unknown
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کے لیے ایچ کے ایس اے آرسے 36 نائبین کا انتخاب مکملتازترین

December 29, 2022

ہانگ کانگ(شِنہوا) چین کے اعلی ترین قانون سازادارے، 14ویں نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کے لیے ہانگ کانگ  خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) سے 36نائبین منتخب ہوگئے۔

نائبین کا انتخاب 14ویں این پی سی  کے لیے  نائبین کے انتخاب کے لیے ایچ کے ایس اے آر کانفرنس کے دوسرے مکمل اجلاس میں خفیہ رائے شماری کے ذریعے کیا گیا، جس میں 1ہزار273 اراکین نے شرکت کی۔ 

انتخابی کانفرنس  انتخابی طریقہ کار کے مطابق پانچ دیگر امیدواروں کی تبدیلی کے عمل کا بھی  تعین کیا گیا  جو منتخب نائبین میں سے کسی کے عہدہ چھوڑنے کی صورت میں خالی اسامیوں کو پُر کریں گے۔ 

ایچ کے ایس اے آر کے چیف ایگزیکٹو جان لی، جو انتخابی کانفرنس کے پریزیڈیم کے اسٹینڈنگ چیئرمین بھی ہیں، نے اجلاس کی صدارت کی۔