• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی نیٹا الیکٹرک کار انڈونیشیا میں متعارف کرا دی گئیتازترین

August 11, 2023

جکارتہ(شِنہوا) چین کی  الیکٹرک وہیکل (ای وی) بنانے والی کمپنی ہوزون آٹو نے گائی کینڈو انڈونیشیا انٹرنیشنل آٹو شو (جی آئی آئی اے ایس) 2023 میں باضابطہ طور پر نیٹا(این ای ٹی اے) متعارف کرا دی۔

کمپنی نے ایک بیان  میں بتایا ہے کہ جی آئی آئی اے ایس ایونٹ کے دوران نیٹا کے قبل از وقت آرڈر دیئے جا سکتے ہیں اور 2023 کی چوتھی سہ ماہی سے انڈونیشیا میں مصنوعات کی فروخت شروع کرنے کا منصوبہ بنایاگیا ہے ۔

نیٹا آٹو انڈونیشیا کے صدر وانگ چھنگ جی نے ایک بیان میں کہا کہ ہم انڈونیشیا کے عوام کی ضروریات کو پورا کرنے میں سرمایہ کاری کرنے کے لئے پراعتماد ہیں اور یہاں آٹوموٹو صنعت کے درمیان نیٹا کو لاکر آٹوموٹو صنعت کو زیادہ ماحول دوست بنانے کے انڈونیشیا کی  حکومت کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں۔

انہیں امید  ہے کہ نیٹا کو اچھی طرح سے قبول کیا جائے گا اور انڈونیشیا میں ایک اچھے وژن اور مشن کے ساتھ ہم آہنگی پیدا ہو گی۔

اپنے آغاز پر نیٹا تین مصنوعات، نیٹا ایس، نیٹا یو اور نیٹا وی متعارف کرائے گی۔

وانگ نے کہا کہ نیٹا کے لئے انڈونیشیا میں آٹوموٹو مارکیٹ کے اندر بھرپور امکانات موجود ہیں کیونکہ ملک میں 2021 سے 2022 تک فروخت کی کارکردگی میں 881 فیصد تک کا اضافہ ہوا ہے۔

اس کے علاوہ انڈونیشیا کی حکومت نے پالیسیز اور ترغیبی اقدامات کا اطلاق کیا ہے جو ملک میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور ای وی ماحولیاتی نظام کے داخلے میں مدد کرسکتے ہیں۔