• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 24th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی نئی توانائی گاڑیوں کی خریداری کے لیے ٹیکس چھوٹ میں 2023 کے آخر تک توسیعتازترین

September 27, 2022

بیجنگ (شِنہوا) چین میں نئی توانائی گاڑیوں (این ای ویز ) کی خریداری کے لیے ٹیکس چھوٹ کی پالیسی کو سال 2023 کے آخر تک بڑھا دیا جائے گا۔

وزارت خزانہ، اسٹیٹ ٹیکسیشن ایڈ منسٹر یشن اور وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں چینی حکام نے پیر کو کہا ہے کہ اس پالیسی کا اطلاق 2023 میں ایک سرکاری فہرست کے ذریعے بیان کی گئی مخصوص نئی توانائی گاڑیوں کی خریداریوں پر ہوتا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس اقدام کا مقصد نئی توانائی گاڑیوں کے شعبے کی ترقی اور گاڑیوں کی کھپت کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

اس توسیع سے قبل نئی توانائی گاڑیوں کے لیے ترجیحی ٹیکس پالیسی کو پہلے ہی دو بار بڑھایا جا چکا تھا اور رواں سال کے آخر میں اس کو ختم ہونا تھا۔

 تازہ ترین توسیع سے 100 ارب یوآن (تقریباً 14.23 ارب امریکی ڈالرز) ٹیکس معاف ہونے کی توقع ہے۔

چین کا نئی توانائی گاڑیوں کا شعبہ رواں سال تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔ جنوری سے اگست تک نئی توانائی گاڑیوں کی مجموعی پیداوار 39 لاکھ ہزار 70 یونٹس تھی جبکہ فروخت 38 لاکھ 60 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی، جو کہ گزشتہ سال کی نسبت بالترتیب 1.2 گنا اور 1.1 گنا زیادہ ہے۔