• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی معیشت درست سمت پر گامزن ہے:ترک سکالرتازترین

October 23, 2023

استنبول(شِنہوا)ترکیہ کے ایک سکالر نے کہا ہے کہ چینی معیشت مسلسل ترقی کرتے ہوئے صحیح راستے پر گامزن ہے۔

چین کے قومی شماریات بیورو کے مطابق چین کی مجموعی ملکی پیداوار(جی ڈی پی) میں رواں سال کی تیسری سہ ماہی میں گزشتہ سال کی نسبت 4.9 فیصد اضافہ جبکہ سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں گزشتہ سال کی نسبت  5.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

انقرہ میں قائم ترک سینٹر فار ایشیا پیسیفک اسٹڈیز کے ڈائریکٹر سیلکوک کولاکوگلو نے شِنہوا کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ وبائی بیماری نے بہت سی اہم معیشتوں پر منفی اثرات مرتب کئے تاہم بہت سی دوسری معیشتوں کے برعکس چین بلند افراط زر سے بچنے میں کامیاب رہا۔

انہوں نے کہا کہ چینی حکومت نے "شروع سے ہی مہنگائی" پر قابو پالیا  جبکہ اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے چین کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ چینی معیشت مستحکم ہے اور چینی اقتصادی ترقی کی شرح عالمی اوسط سے زیادہ ہے جو چینی معیشت کے لیے ایک اور مثبت نتیجہ ہے۔

چین کے چھونگ چھنگ کے ضلع یونگ چھوان میں گریٹ وال موٹرز کے ذہین پروڈکشن بیس کا منظر۔(شِنہوا)

حال ہی میں اعلان کردہ اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ پیداوار اور رسد میں مسلسل اضافے کے ساتھ چین کی معیشت کی بحالی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مارکیٹ کی طلب میں اضافہ ہوا ہے اور ملک کی ترقی کے معیار میں بہتری آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  چین کا معاشی نقطہ نظر دنیا بھر کی بعض دیگر اہم معیشتوں کے مقابلے میں بہت زیادہ مثبت ہے۔

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں اور ماحولیاتی مسائل کے حوالے سے خدشات بڑھ رہے ہیں اس لئے ماحول دوست اور اعلیٰ معیار کی ترقی چین کی معیشت کے لیے اہم ہو گی۔