• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی کرنسی کا اگست میں عالمی ادائیگیوں میں حصہ بڑھ گیاتازترین

September 22, 2022

بیجنگ (شِنہوا) چین کی کرنسی رین من بی یا یوآن کے ذریعے عالمی سطح پر ادائیگیوں میں اگست میں مسلسل چوتھے ماہ اضافہ ہوا ہے۔

مالیاتی میسجنگ سروس مہیا کرنے والے عالمی ادارے سوسائٹی فار ورلڈ وائیڈ انٹربینک فنائنشل کمیونیکشن کے مطابق رین من بی کا عالمی حصہ جولائی کے 2.2 فیصد کی نسبت گزشتہ ماہ بڑھ کر 2.31 فیصد ہوگیا ہے۔

اگست میں رین من بی ادائیگیوں کی مالیت میں ایک ماہ قبل کی نسبت 9.25 فیصد اضافہ ہوا، جو تمام ادائیگیوں کی کرنسیوں میں 4.01 فیصد اضافے کے مقابلے میں زیادہ ہے۔

یورو زون کوچھوڑکربین الاقوامی ادائیگیوں کے اعتبار سے رین من بی 1.55 فیصد حصے کے ساتھ چھٹے نمبر پر رہی۔