• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی قیام امن کی کارروائیوں میں کلیدی حیثیت ہے:سربراہ اقوام متحدہ امن فوجتازترین

November 24, 2023

اقوام متحدہ (شِنہوا)  اقوام متحدہ امن مشن کے سربراہ نے  امن مشنز میں چین کے تعاون کو سراہتے ہوئے ان کوششوں میں چین کے اہم کردار کو اجاگر کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے امن آپریشنز جین پیئر لاکروکس نے شِنہوا کودیے گئے  ایک حالیہ خصوصی انٹرویو میں کہا کہ چین ہمارے لیے بہت اہم ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ہم قیام امن میں چین کے تعاون کی بہت قدر کرتے ہیں۔ ہمارے چین کے ساتھ بہت مضبوط تعلقات ہیں۔ اقوام متحدہ کی امن فوج کی وزارتی میٹنگ2023گھانا کے شہر آکرا، میں 5سے 6 دسمبر کو ہونے والی ہے۔  سلامتی کونسل کے مستقل رکن کے طور پر، چین اقوام متحدہ کے امن مشن میں دوسرا سب سے بڑا مالی معاون ہے۔

لاکروکس نے قیام امن کے لیے چین کی اہم حیثیت کا اعتراف کرتے ہوئے کہاکہ  اس کا اہم کردار نہ صرف فوجیوں اورباوردی اہلکاروں کی تعیناتی کے ذریعے سے ہے  بلکہ "قیام امن کوموثر طور سے بہتر بنانے کے لیے اٹھائے گئے مختلف اقدامات کے ایک اہم حامی کے طور پر بھی ہے۔  اقوام متحدہ کے امن مشن کے سربراہ نے امن کے قیام میں چین کی صلاحیتوں کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ چین ٹیکنالوجی اور متعلقہ مخصوص مہارتوں کے شعبے میں بہت "مضبوط صلاحیت"کا حامل ہے۔