• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی خدمات کی صنعت میں گزشتہ دہائی کے دوران مستحکم ترقی ہوئی ، رپورٹتازترین

September 22, 2022

بیجنگ (شِنہوا) چین کی خدمات کی صنعت نے گزشتہ دہائی کے دوران نمایاں ترقی کی ہے، جبکہ صنعتی ڈھانچے میں بہتری کے ساتھ نئے محرکات ابھر رہے ہیں۔

قومی بیورو برائے شماریات نے  سرکاری اعداد و شمار کے حوالے سے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ سال 2013 تا 2021 کی مدت کے دوران خدمات کے شعبے کی اضافی قدر میں 7.4 فیصد کی اوسط سالانہ شرح سےاضافہ ہوا ،جو کہ اس عرصے کے دوران مجموعی ملکی پیداوار  کی اوسط سالانہ شرح نمو سے 0.8 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔

رپورٹ کے مطا بق  مجموعی ملکی پیداوار کی توسیع میں اس شعبے کا حصہ 2012 میں 45 فیصد سےبڑھ کر 2019 میں 63.5 فیصد ہو گیا جبکہ سال 2021 میں اس کا حصہ نوول کرونا وائرس کی مشکلات کے باوجود 54.9 فیصد تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین میں خدمات کے شعبے کا ڈھانچہ بہترہو رہا ہے۔ سال 2021 کے دوران معلومات کی ترسیل، سافٹ ویئر اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی خدمات کی اضافی  قدر ،خدمات کے شعبے کی مجموعی اضافی قدر کے 7.2 فیصد  کے برابر تھی، جو 2012 کے مقابلے میں 2.3 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق یہ شعبہ ترقی کے نئے محرکات سے بھی مستفید ہورہا ہے ۔ سال 2021 کے دوران ملک میں ای کامرس کے لین دین کا مجموعی حجم 420 کھرب یوآن (تقریباً 60 کھرب امریکی ڈالرز) تھا جس میں 2013 تا2021 کی مدت کے دوران 20.3 فیصد کی اوسط سالانہ شرح نمو رہی ۔