• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 24th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی کاروباری اداروں کو ملازمتیں برقراررکھنے کے لیے 9 ارب امریکی ڈالرز کی پیشکشتازترین

September 27, 2022

بیجنگ(شِنہوا) چین نے رواں سال ملازمتیں بچانے کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں جس کے تحت رواں سال کاروباری اداروں کو پہلے ہی تقریباً64.63 ارب یوآن (9.19 ارب امریکی ڈالر) پیش کیے جا چکے ہیں۔

وزارت انسانی وسائل اور سماجی تحفظ کے مطابق رواں سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران تقریباً 72لاکھ 10ہزار کاروباری اداروں یا سوشل سیکیورٹی نیٹ کے تحت آنے والے تمام آجروں میں سے نصف سے زیادہ کو مجموعی طور پر 44.84 ارب یوآن کی بے روزگاری انشورنس ریفنڈز دی گئیں۔

اس رقم کی مقدار اور اس سے مستفید ہونے والوں کی تعداد 2021 کے پورے عرصے میں بتائی گئی سطح کی نسبت بالترتیب 1.9 اور 1.8 گنا ہے ۔

نوول کرونا وائرس کے پھیلاؤ سے متاثر علاقوں اور کیٹرنگ کے شعبے سمیت 5 سب سے زیادہ متاثر ہونے والی صنعتوں میں 39 لاکھ 60 ہزار کمپنیوں کو ایک وقت کی تربیتی سبسڈی کی مد میں تقریباً 19.68 ارب یوآن کی ادائیگی کی گئی۔

حکومت نےملازمت کے متلاشی کالج اور یونیورسٹی کے فارغ التحصیل افراد کی مدد کرنے کے لیے 33 ہزار کمپنیوں کو مجموعی طور پر 11 کروڑ یوآن کی گرانٹس بھی فراہم کی ہیں جس سے تقریباً 1 لاکھ 3 ہزار گریجویٹس مستفید ہو رہے ہیں۔

کیپیٹل یونیورسٹی برائے اکنامکس اور بزنس کے ژانگ چینگ گانگ کے مطابق چین میں 60 کروڑملازمتیں فراہم کر نے والے

 16 کروڑسے زائد مارکیٹ کے ادارے معیشت کی بنیاد ہیں اور روزگار کے استحکام کے لیے اہم کردار اداکرتے ہیں۔

انہوں نےکہا کہ پرو ایمپلائمنٹ فنڈز ملازمت دینے والوں کو ملازمتیں برقرار رکھنے، کاروباری اعتماد بڑھانے اور معیشت کو مستحکم کرنے کی ترغیب د یں گے۔