• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی جنوبی سوڈان کےلئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پرامداد کے طور پر چاول کی فراہمیتازترین

May 14, 2023

جوبا(شِنہوا) چینی حکومت کی جانب سے جنوبی سوڈان کو تقریباً 2 ہزار400 میٹرک ٹن چاول موصول ہوئے ہیں  جس کا مقصد پڑوسی ملک سوڈان میں تنازعات کی وجہ سے پیدا ہونے والے انسانی بحران سے نمٹنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔

انسانی ہمدردی کے امور اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے وزیر البینو اکول اتک کے مطابق خوراک کی امداد ایک ایسے نازک وقت پر پہنچی ہے جب وہ سوڈان کے ساتھ سرحد کے پار تنازعات سے فرار ہونے والے ہزاروں افراد کی آمد کے تناظر میں وسائل جمع کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔

اکول نے جنوبی سوڈان کے دارالحکومت جوبا میں چاول حوالے کرنے کی تقریب کے دوران کہا کہ صرف اس سال میں ہمارے پاس جنوبی سوڈان میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد ہے جو ضرورت مند ہیں۔ ہمارے پاس 94 لاکھ لوگ ہیں جنہیں انسانی امداد کی ضرورت ہے۔ سوڈان میں تنازعہ شدید ہونے کے باعث واپس آنے والوں کی آمد  سے بوجھ میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

جنوبی سوڈان میں چین کے سفیر ما چھیانگ نے کہا کہ چینی حکومت کی طرف سے عطیہ کیے گئے چاول کا کچھ حصہ واپس آنے والوں میں تقسیم کیا جائے گا تاکہ ان کی فوری ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔