• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 30th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی جانب سےحیاتیاتی تنوع کےتحفظ کے حاصل کردہ اہداف بہتر ہیں: صدرکاپ 15تازترین

December 28, 2022

مونٹریال، کینیڈا(شِنہوا) کینیڈا کے شہر مونٹریال میں اقوام متحدہ کے حیاتیاتی تنوع  کنونشن کے فریقین کی کانفرس کے15ویں اجلاس (کاپ 15)کے صدرہوانگ رن چھیو نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک دہائی میں چین کی جانب سے حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے اہداف کی جانب عمل درآمد عالمی اوسط سے بہتررہا ہے۔

چین کے حیاتیاتی ماحولیات اور ماحول کے  وزیر ہوانگ رن چھیونے اجلاس کے موقع پرنوجوانوں کی شمولیت سے متعلق ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حیاتیاتی تنوع سے بھرپور اور کنونشن میں شامل ہونے والے پہلے ممالک میں سے ایک کے طور پر، چین نے 90 فیصد زمینی ماحولیاتی نظام کی اقسام اور 74 فیصد اہم جنگلی حیات کی آبادی کو موثر طریقے سے محفوظ کیا ہے۔  300 سے زائد نایاب اور خطرے سے دوچار جنگلی حیات کو بھی اچھی طرح سے بحال کیا گیا ہے۔ ہوانگ نے کہا کہ مجموعی طور پر96کروڑ مو(6کروڑ 40لاکھ ہیکٹر)  پر جنگلات مکمل ہو چکے ہیں، جو کہ دنیا کے کل جنگلات کا  ایک چوتھائی ہے۔ چین کا جنگلاتی علاقہ طویل عرصے سے دنیا میں پہلے نمبر پر ہے جس کا کریڈٹ ملک کے نوجوانوں کو دیا جاتا ہے۔ حیاتیاتی تنوع پر اقوام متحدہ کے کنونشن کی ایگزیکٹو سیکرٹری الزبتھ ماروما مریما نے تقریب سے خطاب کرتےکہا کہ  چین کے نوجوان حیاتیاتی تنوع کے تحفظ میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ چین کی صدارت کے دوران، ہم جانتے ہیں کہ جہاں تک حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کا تعلق ہے چین نے بہت کامیابیاں حاصل کی  ہیں۔ ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ نوجوان ان کامیابیوں کا حصہ ہیں۔