• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 9th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی جانب سے ترکی و شام کے لیے امدادی سامان کی ترسیل میں تیزیتازترین

February 10, 2023

بیجنگ(شِنہوا) چین ترکی اور شام کے لیے آفات سے متعلق امدادی سامان کی تیاری اور نقل و حمل کو تیز کر رہا ہے جبکہ امید ظاہر کی گئی ہے کہ یہ  امداد  جلد از جلد  آفت زدہ علاقوں تک پہنچائی جائے گی۔وزارت تجارت کی ترجمان شو جو ئے تنگ نے  ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ چین شام کے لیے اپنے غذائی امدادی منصوبے میں بھی تیز ی لارہا ہیجس میں 220 ٹن گندم پہلے ہی  اس ملک کے لیے روانہ ہو چکی ہے اور بقایا 3 ہزار  ٹن چاول اور گندم مستقبل قریب میں بھیجی جائے گی۔وزارت نے کہا  ہے کہ چین مقامی چینی چیمبرز آف کامرس اور کاروباری اداروں  کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ وہ اپنی سماجی ذمہ داریوں کو بھرپور طریقے سے  پورا کریں ، آفت زدہ علاقوں کے لئے  امدادی سامان اور آلات عطیہ کریں اور زلزلہ سے متعلق مقامی امدادی کوششوں میں حصہ لیں۔