• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی جانب سے ترکی کے زلزلہ متاثرہ علاقوں کا ریموٹ سینسنگ ڈیٹا اقوام متحدہ کو فراہمتازترین

February 14, 2023

ترک صوبے ہاتے کے شہر انطاکیہ میں زلزلے سے ہونے والی تباہی کا ایک منظر۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین کی ووہان یونیورسٹی کی تحقیقی ٹیم نے امدادی سرگرمیوں میں مدد کے لیے ترکی کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا ریموٹ سینسنگ ڈیٹا اقوام متحدہ کے سیٹلائٹ سنٹر (یو این او ایس اے ٹی) کو فراہم کیا ہے۔ زلزلے کے پہلے جھٹکے کے بعد، یو این او ایس اے ٹی نے متاثرہ علاقوں میں اپنی ایمرجنسی میپنگ سروس کو فعال کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ووہان یونیورسٹی میں سروے، میپنگ اور ریموٹ سینسنگ کی سٹیٹ لیبارٹری آف انفارمیشن انجینئرنگ کی ایک ریسرچ ٹیم کو ریموٹ سینسنگ ڈیٹا کے ذریعے رات کے وقت علاقوں میں لائٹس کا نقشہ بنانے کے پروگرام میں شرکت کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔ ٹیم لیڈر لی شی نے کہا کہ ماضی میں،  یہ ایک عمومی خیال تھا کہ علاقہ زلزلے کے مرکز کے جتنا قریب ہوتا ہے، اتنا ہی زیادہ نقصان ہوتا ہے۔ درحقیقت، اس میں مختلف علاقوں میں زلزلے کے خلاف مزاحمت کی مختلف صلاحیتوں کو مدنظر نہیں رکھا جاتا تھا۔

لی نے کہا کہ لائٹس میں ہونے والی تبدیلیاں مختلف شہروں میں ہونے والے نقصان  کو براہ راست ظاہر کر سکتی ہیں اور ان کا استعمال تباہی کے خلاف مزاحمت کی صلاحیتوں کا اندازہ لگانے کے لیے کیا جا سکتا ہے۔  وسائل کی قلت کی صورت میں، یہ زیادہ اہداف پر مبنی بچاؤ کی حکمت عملی کی تشکیل میں اہم کردارادا کر سکتا ہے۔