• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 24th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی یورپی یونین کی طرف سے روس کیخلاف پابندیوں میں چینی کمپنیوں کو شامل کرنے کی مخالفتتازترین

June 27, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین نے یورپی یونین کی طرف سے روس کے خلاف پابندیوں کی فہرست میں چینی کمپنیوں کو شامل کرنے کے حالیہ اقدام پر سخت عدم اعتماد اور شدید مخالفت کا اظہار کیا ہے۔

چینی وزارت تجارت کے ترجمان  کے مطابق  چین کی طرف سے بار بار ناپسندیدگی کے اظہار کے باوجود یورپی یونین نے چینی کمپنیوں کو روس کیخلاف پابندیوں کے 14 ویں پیکج میں شامل کیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ یہ پابندیاں  یک طرفہ اور اختیارات سے تجاوز ہیں۔ ان کی عالمی قانون میں کوئی بنیادیں نہیں ہیں اور نہ ہی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی  طرف سے مجاز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ اقدام چین اور یورپی یونین کے رہنماوں کے اتفاق رائے کے خلاف ہے اور چین -یورپی یونین اقتصادی اور تجارتی تعلقات پر منفی اثر ڈال رہا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ چین یورپی یونین پر زور دیتا ہے کہ وہ چینی اداروں کو اپنی پابندیوں کی فہرست سے غیر مشروط طور پر نکالے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین اپنی کمپنیوں کے جائز حقوق اور مفادات کا بھرپور تحفظ کرے گا۔