چین کی یونیورسٹی پر امریکی قومی سلامتی ایجنسی کے سائبرحملوں کے مزیدشواہد سامنے آگئےتازترین
September 28, 2022
بیجنگ(شِنہوا) چین کی ایک یونیورسٹی پر امریکہ کی قومی سلامتی ایجنسی(این ایس اے) کی جانب سے "ہزاروں کی تعداد میں سائبر حملوں" میں ملوث ہونے کے مزید شواہد ملے ہیں۔چین کی نیشنل کمپیوٹر وائرس ایمرجنسی رسپانس سنٹر کی طرف سے انٹرنیٹ سیکورٹی کمپنی 360 کے تعاون سے جاری کی جانے والی رپورٹ کے مطابق، متعدد یورپی اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تکنیکی مدد سے، چینی ماہرین چین کی شمال مغربی پولی ٹیکنیکل یونیورسٹی کے خلاف سائبر حملے میں استعمال ہونے والی تکنیکی خصوصیات، حملہ آور ہتھیاروں اور راستوں کا پتہ لگانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق تحقیقات کے دوران پتہ چلا کہ ان حملوں کی ابتدا این ایس اے سے منسلک آفس آف ٹیلرڈ ایکسیس آپریشن (ٹی اے او) سے ہوئی، اور حملے کے دوران وہ اپنی تکنیکی خامیوں اور آپریشنل غلطیوں سے بے نقاب ہوگیا۔
ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا کہ یونیورسٹی کے خلاف حال ہی میں کیے گئے سائبر حملوں میں ٹی اے اوکی جانب سے 41 قسم کے سائبر ہتھیار استعمال کیے گئے ۔