• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 25th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی حیاتیاتی وماحولیاتی تہذیب سے متاثر ہوا ہوں، اقوام متحدہ ایلچی برائے بحرتازترین

June 09, 2024

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی ایلچی برائے بحر پیٹر تھامسن نے کہا ہے کہ وہ چین کی حیاتیاتی وماحولیاتی تہذیب اور سمندری تحفظ کے عزم سے متاثر ہوئے ہیں۔

انہوں نے شِنہوا کو ایک حالیہ انٹرویو میں چین کے صوبے فوجیان کے شہر شیامن میں سمندری ماحولیاتی انتظام سے متعلق اپنے یادگاری تجربات کا تذکرہ کیا۔

تھامسن نےشیامن میں 2018 میں شیا تانوےکوسٹل ویٹ لینڈ پارک  کا دورہ کیا تھا جہاں میگروز کے پودے لگا ئے جا رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ فجی میں مینگروو کے ساحل سے تعلق رکھنے والے شخص کے طور پر میں بڑنے  پیمانے پر پودے لگانے اور شیامن کی ماحولیاتی سیاحت کے ساتھ پارک کو مربوط کرنے کے منصوبوں سے بہت متاثر ہوا۔

2023 میں شیامن واپس آکر اس پارک کو مکمل اور پھلتاپھولتا دیکھ کر بہت خوش ہوا۔ انہوں نے کہا پارک کا قیام ایک مثال ہے کہ شہر فطرت کیساتھ کیسے امن قائم کر سکتے ہیں۔

صوبہ فوجیان کے شہر شیامن میں یوندانگ جھیل کے ساتھ مینگروز کا جنگل دکھائی دے رہا ہے۔(شِنہوا)

انہوں نے کہا کہ  نیلے پانی کے تحفظ کیلئے مقرر کردہ اقوام متحدہ کے اہلکار کی حیثیت سے یہ میری روزانہ کی بنیاد پر دوہرائی جانے والی بات ہے  کہ ''صحت مند سمندر کے بغیر ہم صحت مند زمین نہیں رکھ سکتے اور سمندر کی صحت اس وقت گر رہی ہے''۔

انہوں نے کہا کہ میں چین کے صدر شی جن پھنگ کے ماحولیاتی تہذیب اور انسان اور فطرت کے درمیان اتحاد کی ضرورت کے مطالبے سے بہت زیادہ متاثر ہوا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پائیدار ترقایتی اہداف 14(ایس ڈی جی 14) جو ہم سے سمندری وسائل کے تحفظ اور ان کے مناسب استعمال کا  تقاضا کرتے ہیں، سمندر ی محولیاتی نظام کی گراوٹ  روکنے اور اس تنزلی کو ترقی میں بدلنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سمندر کے کنارے آباد شہروں اور ساحلی کمیونیٹیز کو ایس ڈی جی 14 کے بھرپور نفاذ میں اہم کردار ادا کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہوئی ہے کہ  شیا من اپنی ساحلی ذمہ داریاں مثبت فطرتی طریقے سے پوری کرنے کیلئے سخت محنت کر رہا ہے۔