• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 25th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی گزشتہ دہائی کی کامیابیوں سے متعلق نیپال میں تصویری نمائش کا انعقادتازترین

October 21, 2022

کھٹمنڈو(شِنہوا) نیپال کے شہرللت پورمیں ایک تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا،جس میں چین کی گزشتہ ایک دہائی کے دوران غربت کے خاتمے،بنیادی ڈھانچے،سائنس وٹیکنالوجی،حفظان صحت اورماحول دوست ترقی کے حوالے سے کامیابیوں کوپیش کیاگیا۔

 نیپال کے وزیر ثقافت، سیاحت وشہری ہوابازی جیون رام شریستھا نے کہا کہ نیپال اور دنیا بھرکے ممالک غربت کے خاتمے، بنیادی ڈھانچے اور ٹیکنالوجی کی ترقی میں چین کی کامیابیوں سے سیکھ سکتے ہیں۔

شریستھا نے کہا کہ چین کی جانب سے ماحولیاتی تحفظ اور ماحول دوست ٹیکنالوجی کو دی جانے والی ترجیح مثالی ہے اور یہ کہ چین نے ایک  بڑی آبادی والے ملک کے طور پر غیر معمولی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ 

کمیونسٹ پارٹی آف نیپال (مارکسسٹ-لیننسٹ) کے جنرل سیکرٹری چندر پرکاش مینالی نے کہا کہ چین نے ایک معتدل خوشحال معاشرے کی تعمیر کا ہدف حاصل کیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ چین، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی قیادت میں خود کو  ایک عظیم جدید سوشلسٹ ملک میں تبدیل کرنے کے صدی کے دوسرے  ہدف کو حاصل کرے گا۔نیپال میں چینی سفارت خانے کے سیاسی مشیر وانگ شن نے کہا کہ  ان کے ملک میں گزشتہ دہائی کے دوران سی پی سی کی مضبوط قیادت میں بڑی تبدیلیاں آئی ہیں۔