• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی فاسٹ ٹیلی سکوپ سے نز دیکی فاسٹ ریڈیوبرسٹ مقناطیسی میدانوں کی عکس بندیتازترین

September 23, 2022

بیجنگ (شِنہوا) چین کی پانچ سومیٹر اپرچر والی کروی ریڈیو ٹیلی سکوپ (فاسٹ) یا چائنہ اسکائی آئی کا استعمال کرتے ہوئےایک بین الاقوامی گروپ نے پہلی بار ملکی وے سے باہرسے آنے والی مقناطیسی اُتار چڑھاؤ کے قریب ترین ایک فاسٹ ریڈیو برسٹ کی عکس بندی کی ہے ۔

فاسٹ ریڈیو برسٹ (ایف آر بیز) ریڈیو بینڈز میں سب سے روشن، انتہائی منتشر ملی سیکنڈ کے دورانیے کا  ایک فلکیاتی لمحات ہوتے ہیں جن کا آغاز تاحال نامعلوم ہے۔

چین کی اکیڈمی برائے سائنسز کے تحت قومی فلکیاتی رصد گاہوں کی قیادت میں چینی اور امریکی ماہرین فلکیات نے دہرائے جانے والے ماخذ ایف آر بی 20201124 اے سے 54 دنوں پر محیط 82 گھنٹوں کے دوران 1 ہزار 863 برسٹس رپورٹ کیے ہیں ۔

نیچر نامی جریدے میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق ان مشاہدات سے ریڈیوماخذ کی ایک فلکیاتی اکائی (یا زمین اور سورج کے درمیان فاصلے) کے اندر ایک پیچیدہ ، متحرک طور پر ارتقا پذیر، مقناطیسی قریبی ماحول کا انکشاف ہوا ہے ۔

سائنسدانوں نے پہلی بار دریافت کیا کہ مقناطیسی میدان کی طاقت کا ایک اشاریہ یعنی فیراڈے گردش کی پیمائش ابتدائی 36 دنوں میں بے قاعدگی سے جھٹکا تاہم اس کے بعد 18 دن استحکام رہا۔

ان نتائج سے معلوم ہوتا ہے کہ متحرک، فاسٹ ریڈیو برسٹ 72 گھنٹوں کے اندر اندر بجھ گیا، یہ ایک ایسا عمل ہے جس کے بارے میں پہلے معلوم نہیں ہو سکا تھا۔