• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی براڈکاسٹنگ، ٹی وی انڈسٹری میں تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینے کیلئے کنونشن 11 اکتوبر کو شروع ہو گاتازترین

September 30, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین کی براڈکاسٹنگ اور ٹیلی ویژن انڈسٹری میں تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے مقصد سے ایک قومی کنونشن 11 سے 13 اکتوبر تک بیجنگ میں منعقد ہوگا۔

قومی ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن انتظامیہ کے مطابق یہ اپنی نوعیت کا پہلا ایونٹ ہے جس میں نہ صرف ٹی وی ڈراموں، ویب سیریز اور آن لائن فلموں بلکہ خبروں، دستاویزی فلموں، اینیمیشن اور مائیکرو ڈراموں کا بھی احاطہ کیا جائے گا۔

یہ کنونشن بصیرت کے تبادلے، باصلاحیت افراد کی پرورش اور صنعتی تعاون کی حوصلہ افزائی کے لئے ایک جامع پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا۔

اس تقریب میں 12 متوازی فورمز کے ساتھ براڈکاسٹنگ اور ٹیلی ویژن کے کاموں کے معیار اور رسائی کو بڑھانےپر مرکوز ایک مرکزی فورم پیش کیا جائےگا، جو مخصوص موضوعات پر توجہ مرکوز کرے گا اور صنعتی معیار کی ترقی کی تلاش کرے گا۔