بیجنگ(شِنہوا) چائنہ اکیڈمی آف انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی (سی اے آئی سی ٹی) کی جانب سے بگ ڈیٹا سے متعلق جاری وائٹ پیپر کے مطابق چین کی بگ ڈیٹا ٹیکنالوجی کی صنعت کی مجموعی سطح میں نمایاں بہتری آئی ہے۔
سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈیلی کے جمعرات کے ایڈیشن کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وائٹ پیپر کے مطابق، چین میں بگ ڈیٹا کی ترقی کے ماحول میں بہتری اور اس کی اختراعی صلاحیت میں اضافہ جاری ہے جس میں مارکیٹ کے آؤٹ لک کا وسیع پیمانے پر اعتراف کیا گیا ہے۔
وائٹ پیپر میں بتایا گیا ہے کہ 2021 میں چین میں بگ ڈیٹا کے شعبے میں شائع ہونے والے پیپرزکی تعداد دنیا کا 31 فیصد تھی، اور بگ ڈیٹا سے متعلق منظور شدہ پیٹنٹس کی کل تعداد دنیا کے 50 فیصد سے زیادہ رہی جوسب سے پہلی درجہ بندی ہے۔
اس کے علاوہ، 2021 میں، چین میں بگ ڈیٹا مارکیٹ کے شرکاء کی کل تعداد1لاکھ 80ہزار سے اور بگ ڈیٹا سے متعلقہ اداروں میں سرمایہ کاری 80 ارب یوآن (تقریباً 11ارب60کروڑڈالر) کی بلند ترین سطح سے تجاوز تھی۔