اوٹاوا(شِنہوا)کینیڈا میں چینی سفارت خانے نے ایک چینی قونصلر اہلکار کو ملک چھوڑنے کا حکم دینے پر کینیڈا کی شدید مذمت کی ہے۔ چینی سفارتخانے کی جانب سے جاری نیوز ریلیزکے مطابق، کینیڈا کی جانب سے ٹورنٹو میں چینی قونصلیٹ جنرل کے ایک اہلکار کو کچھ سیاستدانوں اور میڈیا کی طرف سے پھیلائی جانے والی نام نہاد "چینی مداخلت" کی افواہوں کی بنیاد پرناپسندیدہ شخصیت قرار دیا گیا۔
نیوز ریلیز میں کہا گیا کہ یہ بین الاقوامی قانون، بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں اور متعلقہ دو طرفہ معاہدوں کی سنگین خلاف ورزی ہے، جس سے چین-کینیڈا تعلقات کو سبوتاژ کیا گیا چین اس کی شدید مذمت سختی سے مخالفت کرتا ہے، اور اس نے کینیڈا سے اس پر سخت احتجاج کیا ہے۔ ریلیز میں کہا گیا کہ چین جوابی اقدامات اٹھائے گا اور اس صورتحال سے پیدا ہونے والے تمام نتائج کا ذمہ دار کینیڈا ہوگا۔