جنیوا (شِنہوا) اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی طرف سے منعقدہ باقاعدہ یونیورسل پیریاڈک ریویو(یو پی آر) کے دوران چین کی انسانی حقوق کے حوالے سے حاصل کردہ کامیابیوں کو بین الاقوامی سطح پر سراہا گیا ہے۔
جائزہ اجلاس کے لیے چینی وفد کے سربراہ چھین شو نے شِنہوا کو بتایا کہ چین کے واضح، عملی رویے اور اس کی موثر، منظم تنظیم کو تمام فریقوں کی جانب سے سراہاگیا۔
جنیوا میں اقوام متحدہ دفتر اورسوئٹزرلینڈ میں دیگر بین الاقوامی تنظیموں کے لیےچین کے مستقل نمائندے چھین نے یو پی آر میکانزم کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ممالک کے لیے اقوام متحدہ کے فریم ورک کے اندر مساوات کی بنیاد پر انسانی حقوق کے مسائل پر کھلے عام تبادلہ خیال کرنے،تعمیری بات چیت اور تعاون کا پلیٹ فارم ہے۔ جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چینی نمائندے نے انسانی حقوق کے حوالے سے اپنے ملک کی نمایاں کامیابیوں کو پیش کرتے ہوئے انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے 30 نئے اقدامات کا اعلان کیا، جن میں عوام کی فلاح و بہبود، انسانی حقوق کے لیے قانونی تحفظات کو بہتر بنانا،انسانی حقوق میں بین الاقوامی تعاون کو فروغ اور اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے میکانزم کے امورکی حمایت کرنا شامل ہے۔