• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی انجمن ہلال احمرکا ملاوی و موزمبیق کی ہلال احمر کی انجمنوں کو ہنگامی انسانی امداد فراہم کرنے کا فیصلہتازترین

March 23, 2023

بیجنگ(شِنہوا)چین کی انجمنِ ہلال احمر(آر سی ایس سی) نے ملاوی اور موزمبیق کی ہلال احمر کی انجمنوں کو آفات سے بچاؤ سے متعلق امدادی کاموں میں مدد کے لیے نقد رقم کی صورت میں ہنگامی انسانی امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

انجمن ہلال احمر ملاوی اور موزمبیق کی انجمنوں کو بالترتیب1 لاکھ ڈالر اور50 ہزار  ڈالر کی ہنگامی امداد بھیجے گی جہاں سمندری طوفان فریڈی کی وجہ سے بھاری جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔

چین کی انجمن ہلال احمر نے کہا کہ وہ صورتحال کی نگرانی جاری رکھے گی اور اپنی گنجائش کے مطابق مدد فراہم کرے گی۔