واكيسو ، یوگنڈا (شِنہوا) چین نے رابطہ سازی کی مشکلات کا سامنا کر نے والے یوگنڈا کے 900 دیہاتوں میں سیٹلائٹ ٹیلی ویژن منصوبے کی تنصیب کو باضابطہ طور پر مکمل کر لیا ہے۔
یوگنڈا کے وزیر برائے اطلاعات، مواصلات، ٹیکنالوجی اور قومی رہنمائی کرس باریو منسی نے یوگنڈا کے وسطی ضلع واكيسو کے کاتابی گاؤں میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔
انہوں نے یوگنڈا کی تکنیکی مدد کے لیے چین کی تعریف کرتے ہوئے واضح کیا کہ اس قسم کے تعاون سے برادری میں ترقی ہوگی۔
اس منصوبے کے ٹھیکیدار اسٹار ٹائمز یوگنڈا کے چیف ایگزیکٹوآفیسر اوج مینگ ڈائی نے کہا کہ 2018 کے بعد اس منصوبے کے آغاز پر 900 دیہاتوں کو سیٹلائٹ ٹیلی ویژن سروس سے منسلک کیا گیا ہے۔
اس کے باعث 18 ہزار گھرانوں میں 1 لاکھ سے زیادہ افراد، 2 ہزار700 اسکولوں اور صحت کے مراکز کو سیٹلائٹ ٹیلی ویژن تک رسائی حاصل ہے۔
اسٹار ٹائمز ایک چینی پے ٹی وی کمپنی ہے۔