ایتھنز (شِنہوا) چین کی کار ساز کمپنی سیرس گروپ نے ایتھنز میں باضابطہ طور پراپنی الیکٹرک پریمیم اسپورٹس ایس یو وی ، سیرس 5 لانچ کردی ہے جو یونان کی مارکیٹ میں داخل ہونے والی پہلی چینی الیکٹرک ایس یو وی ہے۔
سیرس گروپ کے مطابق یہ لانچ یونان میں گاڑیوں کے سب سے بڑے درآمد کنندگان اور ڈیلرز میں سے ایک سرس اور اسپینوس گروپ کے درمیان تعاون کا آغاز بھی ہے۔
فائل فوٹو، رومانیہ ، بخارسٹ میں منعقدہ بخارسٹ کار شو 2023 (ایس اے بی) کے 20 ویں ایڈیشن میں لوگ سیرس 5 کار کا معائنہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)
سیرس یورپ کے سیلز ڈائریکٹر کش گو نے بتایا کہ یونانی حکومت نے گاڑیوں کو الیکٹرک بنانے کے لئے ایک واضح راہ متعین کردی ہے اور ہم اس سفر میں اپنے مقامی شراکت دار اسپینوس گروپ کےساتھ ملکر کردار ادا کرنے پر بے حد پرجوش ہیں۔
گو نے کہا کہ سیرس 5 کے ڈیزائن میں کچھ یونانی خصوصیات شامل کی گئی ہیں۔ ماڈل کی دن میں روشن بتیاں ایک یونانی حرف اور زیتون کے پتے پر مشتمل کھڑکی کے فریم سے متاثر ہوکر بنا ئی گئی ہے۔
سیرس گروپ 1986 میں قائم ہوا تھا اور اس نے 2023 میں یورپی منڈی میں قدم رکھا تھا۔
کمپنی کے مطابق لفظ "سیرس" سے مراد اس سرزمین کے باشندے ہیں جہاں ریشم پیدا ہوتی ہے ۔ یہ جگہ اب چین کہلاتی ہے ۔ یہ اصطلاح قدیم یونانی اور رومی باشندے استعمال کرتے تھے ۔