• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی الیکٹرانک انفارمیشن مینوفیکچرنگ انڈسٹری میں ترقی کی رفتاربرقرارتازترین

September 21, 2022

بیجنگ(شِنہوا) چین کی الیکٹرانک انفارمیشن مینوفیکچرنگ انڈسٹری نے گزشتہ دہائی کے دوران اپنی ترقی میں تسلسل کو برقرار رکھا ہے۔

وزارت صنعت وانفارمیشن ٹیکنالوجی کے عہدیدار چھیاویوئیشان نے منگل کو ایک میڈیا کانفرنس میں بتایا کہ 2012 سے 2021 تک، صنعت کی ایڈڈ ویلیو میں11.6 فیصد کی اوسط سالانہ شرح سے اضافہ ہوا، اور اس کی آپریٹنگ آمدنی 70کھرب یوآن (تقریباً 10کھرب 10ارب امریکی ڈالر)سے بڑھ کر141 کھرب یوآن ہو گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 10 سال کے عرصے کے دوران، مربوط سرکٹس، سافٹ ویئر اور 5جی جیسے شعبوں میں  ملکی جدت کو فروغ حاصل ہوا ہے۔ مستقبل کے حوالے سے چھیاو نے کہا کہ وزارت صنعتی چینز کے کلیدی شعبوں میں ترقی کومستحکم بنانے، مسابقتی اداروں اور الیکٹرانک انفارمیشن مینوفیکچرنگ انڈسٹری کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے کام کرے گی۔