• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 25th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی ای وی انڈسٹری سے نمٹنے کے لیے تحفظ پسندی کا اقدام غلط ہے:جرمن ماہرتازترین

June 17, 2024

فرینکفرٹ (شِنہوا) جرمنی کے ایک ماہر نے کہا ہے کہ یورپ کی جانب سے ٹیرف عائد کرکے ملکی صنعت کو تحفظ دینے سے چین کی الیکٹرک گاڑیوں کی صنعت کی ترقی کو روکنے کا طریقہ غلط ہے اور اس سے یورپ کے کار ساز اداروں کو نقصان پہنچے گا۔

جرمن شہر بوشم میں سنٹر فار آٹوموٹیو ریسرچ ( سی اے آر)کے ڈائریکٹر فرڈینینڈ ڈیوڈن ہوفر نے شِنہوا کو دیے گئے  انٹرویو میں خبردار کیا کہ اگر یورپی یونین چینی الیکٹرک گاڑیوں پر اضافی  ٹیرف عائد کرتی ہے تواس سے یورپی ممالک کو ہی  نقصان پہنچے گا۔

ہوفر نے  کہا کہ "ڈی کپلنگ" کی صورت میں، یورپی یونین کے کار ساز ادارے  براہ راست چین میں سرمایہ کاری کرنے لگیں گے جو ٹیکنالوجی اور جدت میں سرفہرست ہے۔

مجھے  یقین ہے کہ جرمن کار ساز کمپنیاں، چین کے ساتھ اپنا "مضبوط تعاون" جاری رکھیں گی۔

ہوفر جنہوں نے حال ہی میں چین کا دورہ  کیا تھا نے کہا کہ وہ  چین کی آٹو انڈسٹری کی حرکیات اور تیز رفتار ترقی سے متاثر  ہوئے ہیں۔